محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون جاپان کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا ، شدید گرمی سے شہری نڈھال ہو گئے۔
اے ایف پی کے مطابق چین میں طوفانی بارشوں سے 2 افراد ہلاک، 6 لاپتہ ہوگئے ، چین کے مختلف علاقوں میں 225 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا بابوسر ٹاپ پر سراغ لگالیا گیا
اسی طرح فرانس اور اٹلی میں طوفان سے ٹرین سروس معطل ہوگئی ،فرانس میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔
برطانیہ، جرمنی، اسپین اور پرتگال میں بھی ہیٹ وارننگ برقرارہے ، روم، میلان اور وینس سمیت اٹلی کے مختلف شہروں میں بھی ہائی الرٹ ہے ۔
