صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، دفعہ 144 کے تحت پنجاب میں 7 قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم
نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کے علاوہ کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی، اسلحے کی نمائش، اشتعال انگیز نعروں، فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
جلوس کے راستوں پر مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی، بزرگ شہریوں، خواتین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔
