سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے،نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل سے ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے ، نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔
امریکی صدر کی ایک بار پھر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی تعریف
دوسری جانب اسپارکو نے کہا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر تین بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے۔26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی لہٰذا اس دن چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج کے غروب اورچاند کے غروب ہونے کے درمیان متوقع فرق 75 منٹ کا ہو گا۔
سندھ اسمبلی نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظور کرلیا
یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
ترجمان اسپا رکو کے مطابق 26 جون کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔
