پنجاب بجٹ : لاہور ڈویژن کیلئے اربوں روپے مختص

Minar-e-Pakistan-Lahore

لاہو ر کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری


پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور ڈویژن کیلئے اربوں روپے کی رقم مختص کی ہے ۔

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گلبرگ اینڈ راوی زونز کیلئے3 ارب 58 کروڑ،لاہور میں ٹیپا کے روڈ پروجیکٹس کیلئے 5 کروڑ،برکی روڈ کی بحالی کیلئے ایک کروڑ،یلو لائن ماس ٹرانزٹ کی سیڈ منی کیلئے 10 ارب،میٹرو بس اسٹیشنز کی بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود،بحران کا خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی

اسی طرح لاہور میں ٹرانسپورٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹاورکیلئے ایک کروڑ،ٹھوکر نیاز بیگ پر اربن بس ڈپو کے قیام کیلئے 50 کروڑ،لاہور میں ایک اور ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹدی کی مد میں 18 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

واسا لاہور کے جاری منصوبوں کے لئے 29 کروڑ 49 لاکھ،نئے منصوبوں کیلئے 12 کروڑ 20 لاکھ،بابو صابو پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 5 کروڑ،اسمارٹ واٹر میٹرز فیزیبلٹی کیلئے 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ویمن انٹرپرینیورشپ کی ترویج کیلئے 12 کروڑ،لاہور ڈویژن کے صحت سے متعلق منصوبوں کیلئےلگ بھگ 20 ارب،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کیلئے 12 ارب،لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور کی دوبارہ تعمیر کیلئے 73 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کے بلاک کی بحالی کیلئے 93کروڑ 91 لاکھ،یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے 30 کروڑ،فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز لاہور کیلئے 67 کروڑ 93 لاکھ روپے رکھے گئے ۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

علاوہ ازیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبیٹیز اینڈ اینڈوکرائنولوجی، سروسز اسپتال کیلئے 20 کروڑ،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورمیں میڈیکل آلات کی خریداری کیلئے 4 ارب 55 کروڑ 55 لاکھ ،جناح اسپتال میں اینڈوسکوپی اینڈ سی آرم آلات کے لئے24 کروڑ 41 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آٹوپسی روم کی بحالی کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ہیڈ آفس ایل ڈی اے ایونیو کیلئے 20 کروڑ،گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر واہگہ ٹاؤن لاہور کیلئے ایک کروڑ66لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ پرائمری اسکول فار اسپیشل ایجوکیشن رائے ونڈ کیلئے 4 کروڑ روپے،اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت میں اضافے کیلئے 4 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں