ایران نے اسرائیل پرایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے 100 سے زائد میزائل داغ دیئے جس میں 7 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔
حملے کے بعد حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ، حیفا پر حملے کے بعد وسطی اسرائیل میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ، ایرانی ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا کر اسرائیلی حدود میں داخل ہو گئے۔
پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قرار
ادھر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں نئے طریقے استعمال کیے گئے ، آپریشن سچا وعدہ 3 اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب اسرائیل نے بھی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس میں وزارت خارجہ کے عملے سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔