ایرانی دارالحکومت تہران میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ہیڈکوارٹر کے قریب زوردار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ایران اسرائیلی حملے پسپا کر رہا ہے، تہران پر حملہ ناکام
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مزید جنگی طیارے ایران کی فضائی حدود کی طرف پرواز کر رہے ہیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر دھماکے یا فضائی نقل و حرکت پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظررکھی جا رہی ہے۔