ملک بھر میں موسم گرم رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

موسم

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید گرمی پڑے گی ، بلوچستان کے بعض علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، 12 جون تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp