لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔ اور سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کو بہت بہتر کر دیا ہے۔ اور ان کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، وزیر اعظم
نواز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلائی۔ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیئے۔ اور وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام کی بہتری کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں فتح عوام کے ن لیگ پر اعتماد کا اظہار ہے۔
