مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آ گیا۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ کیا سابق گورنر سندھ محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے ، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
آئین کے تحت حاصل اختیارات احتجاج میں خم ٹھوک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف پی ٹی آئی کی سزاؤں کے معطلی کے حوالے سے پہلی مرتبہ کیس اسلام اباد ہائیکورٹ میں لگا ہے، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہو گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف کا جو پہلے کیس ہوا تھا 70 دن کے بعد اس کی رہائی ہوئی تھی ،دوسرے کیس میں 51 دن کے بعد ان کی رہائی ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو تین اگست کو دو سال پورے ہو جائیں گے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔
