ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کیخلاف صدارتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بائیڈن کی دماغی صحت سے متعلق حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا ، انہوں نے کہا بائیڈن کے مشیروں نے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی ، یہ امریکی تاریخ کا خطرناک ترین اسکینڈل ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقات کارجاری
علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہماری پالیسیوں کا محورملکی سلامتی، ترقی اورعوامی خوشحالی ہے، ہم نے قلیل عرصے میں کئی میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور یہ امریکا کا سب سے سنہری دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہم امریکا کو ایک بار پھرعظیم بنانے کی جانب گامزن ہیں اور ہماری قوم متحد ہو کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا رہی ہے۔”
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار300روپے کااضافہ
ان کا کہنا تھا کہ ہم اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
