ضم اضلاع میں ٹیکس نہ لگایا جائے، ہم اس کو سپورٹ نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

Ali Amin Gandapur

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں ٹیکس نہ لگایا جائے۔ ہم اس کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس اہمیت کا حامل تھا۔ بجٹ آ رہا ہے اور اچھی خبر ہے کہ خیبر پختونخوا کو اس کے حقوق ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ معاشی طور پر سب سے بہتر ہے۔ اور جس منصوبے کاعوام کو فائدہ نہ ہو ایسے منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہماراسب سے بڑا مطالبہ این ایف سی ایوارڈ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، عطا تارڑ

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب صوبہ سنبھالا تھا تو ملازمین کو دینے کے لیے 18 دن کی تنخواہ نہیں تھی۔ لیکن اب ہمارے صوبے میں استحکام آچکا ہے اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بھی تعریف کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں ٹیکس نہ لگایا جائے اور نہ ہی ہم اسے سپورٹ کریں گے۔ بجٹ میں ہمیشہ سرکاری ملازمین کا خیال رکھا ہے۔

کسانوں کو دی گئی سبسڈی سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسانوں کو دی گئی سبسڈی سے ریکوری نہیں ہو رہی تھی۔ اس لیے اب کسانوں کو قرضے دینے کا طریقہ کار تھوڑا تبدیل کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں