اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
فواد چوہدری طلبی باوجود عدالت سے غیر حاضر ہوتے رہے، جس پر اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خاور رشید نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
تحریک انصاف میں سے بہت سارے لوگ نہیں چاہتے بانی باہر آئیں، فواد چوہدری
دوران سماعت چالان پیش نہ کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔ بعد ازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے فواد چودھری کیخلاف مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا، جس میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام لگایا گیا ہے۔
