پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
شہر بھر میں ہوائی فائرنگ، کھلونا بندوقوں کی فروخت اوراستعمال، تیز آواز والے باجوں کے استعمال اور موٹر سائیکل پر ون ویلنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ پابندیاں عید کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں اور ان کا اطلاق ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ شہر میں گشت بڑھائیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دیں۔
