وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 4رافیل سمیت 6طیارےمارگرائے،بھارت کو فتح میزائل سے بھرپور جواب دیا گیا۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے 4نکات پر بات چیت کیلئے تیارہے،بھارت سے کشمیر،پانی،تجارت اور دہشتگردی کے معاملات پر بات کریں گے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کا اضافہ ہوگیا
بھارت دنیا میں جہاں بھی چاہے پاکستان سے بات چیت کرسکتاہے،مودی اپنی مقامی پریشانی کی وجہ سے بیانات دے رہا ہے،بھارت سے ہم نے 1971 کابدلہ لےلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے موجودہ دور حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،حکومت نے معاشی استحکام کاسفر طے کرلیا اب معاشی ترقی کاسفر طے کرنا ہے۔بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے۔
