واشنگٹن، امریکہ میں پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔
پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے امریکی پالیسی سازوں، سفارتکاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اورمعدنیات جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نادرموقع موجود ہے۔
کینیڈین وزیراعظم اورسعودی ولی عہد میں رابطہ، توانائی و تجارت پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان امریکا کے مقابلے میں 70 فیصد تک کم لاگت میں معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ ایسے وقت میں کیا جب پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، تاہم ہم نے مؤثر جواب دیا اور ہماری اولین ترجیح علاقائی امن ہے۔
امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی اورجنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان، امریکا سے سویابین اورامریکا کو کاٹن درآمد کررہا ہے۔
پاکستان میکسیکو کی طرزپرکنیکٹرکنٹری بننے کو تیار ہے، واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے امریکی کارپوریشنز، ریاستی حکومتوں اورکاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
