فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، جب پوری قوم آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت گرا نہیں سکتی۔
ملک کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں،میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں،پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے ،آپ کو پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔
درآمدات، برآمدات میں اضافہ ،رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے 2 فیصد رہنے کا امکان
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کا کوئی بھی سوداممکن نہیں ، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے،بھارت جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا،بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے، کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے،بھارت کے لیے مسئلہ کشمیر کودبانا اب ممکن نہیں رہا۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے،24کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے،پاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا ۔
دہشتگردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے،بھارت میں دہشتگردی کی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے۔
ملک بھر میں طوفان، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان
بلوچستان میں دہشتگرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں ،پاکستان کو ایسی ریاست بنانا ہے جہاں ادارے آئین اور قانون کے تحت بغیرکسی سیاسی دباؤ کے کام کریں،جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔
شرکا سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، شرکا نے کہا ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
