وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل برآمدات 6.8 فیصد اضافے سے 27 ارب 27 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئیں،درآمدات 11.8 فیصد اضافے سے 48.61 فیصد تک پہنچ گئیں۔
ملک بھر میں طوفان، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا امکان
جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 2.8 فیصد کمی ہوئی،حجم 1 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔
10ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.4 ارب ڈالر رہے،جولائی تا اپریل ٹیکس ریونیو 26.3 فیصد اضافے کے بعد 9300 ارب روپے وصول ہوا،نان ٹیکس ریونیو 69.9 فیصد اضافے سے 4 ہزار 99 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
