افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو انتباہ کیا کہ پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔
افغان کمانڈر نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔
پاکستان اور ایران کا زائرین کے لئے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے۔ اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا۔
افغان طالبان کے کمانڈر سعید اللہ سعید نے کہا کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی موقف کو مضبوط کرتا ہے، بھارتی ایماء پر فتنہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریع اور امن کیخلاف دہشتگردی ہے۔
