ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یہ کمی اس امکان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا اوپیک پلس 31 مئی کو اپنی آئندہ میٹنگ کے دوران تیل کی پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی آن لائن ٹریڈنگ ،سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق خبردار کردیا
بتایا گیا ہے کہ برنٹ کروڈ 12 سینٹ یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64.62 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 15 سینٹ یا 0.24 فیصد گر کر 61.38 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے۔
حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔
