پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
28 مئی 1998ء کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں بگڑتے ہوئے طاقت کے توازن کو بحال کیا۔
یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے، اس دن پاکستان دنیا میں پہلی اسلامی ایٹمی طا قت بن کر سامنے آیا، بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف تھے۔
یومِ تکبیر قومی خودداری، ایٹمی خود انحصاری اور پُرامن دفاع کی علامت ہے: صدر، وزیراعظم
سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود ایٹمی تجربات کرنے کا حکم دیا، اس طرح پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کویوم تکبیر کا نام دیا گیا۔
آج ملک بھر میں یوم تکبیر کے سلسلے میں عام تعطیل ہے، ملک میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
