اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
جی سکس، جی سیون، جی ایٹ، ایف سکس، ایف سیون، ایف ایٹ، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔
مون سون میں متوقع بارشیں ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ایڈوائزری جاری
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اورراولپنڈی کے لیے موسم سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو گھنٹوں کے دوران ژالہ باری اور شدید بارش کا امکان ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیرضروری سفر سے گریزکریں اورنشیبی علاقوں میں رہائش پذیرافراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ریسکیو ادارے اورضلعی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
