وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر ملاقات میں شریک تھے،وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مون سون میں متوقع بارشیں ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ایڈوائزری جاری
ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کیساتھ لازوال رشتہ ہے۔
وزیراعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران آذربائیجان کے عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کو سراہا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی سے متعلق بل کو مسترد کر دیا
شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کیخلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابیوں پر آذربائیجان میں جشن منایا گیا تھا،دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
