مون سون میں متوقع بارشوں کے پیش نظر کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق مون سون میں بارشوں کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے انتظامات مکمل ہیں ،جہازوں کو باحفاظت برتھنگ کرائی جائے گی،پورٹ میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش،ژالہ باری،بابو سر ٹاپ پر برفباری
مورنگ لائنز کی سیٹنگ کردی گئی ، فوری مدد کی رسائی ممکن بنائی جائے گی ،اسٹینڈ بائی پائلٹ کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے ۔
چھوٹی بوٹس کو کم ہوا کے دباؤ کی جگہ پر برتھنگ کرائی جائے گی ،حفاظتی اقدامات کو مدنظررکھتےہوئے کنٹینرز کی اونچی قطاریں نہ لگائی جائیں۔
ملک میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی
ہر طرح کی خطرناک اور نقصان دہ اشیاء کو بلڈنگوں کی چھتوں سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا گیا۔
