اسپارکو کا کہنا ہے کہ ملک میں ذوالحج کے چاند کی پیدائش آج صبح 8 بجکر 2 منٹ پر ہوچکی ہے ۔
غروب آفتاب پر چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی،چاند اور سورج کے غروب میں صرف 37 منٹ کا فرق ہوگا،آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی آن لائن ٹریڈنگ سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے متعلق خبردار کردیا
کراچی میں غروب آفتاب کا وقت 7بجکر 15 منٹ ہے ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی،رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا بھی کہنا ہے کہ منگل 27 مئی کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں،پاکستان میں یکم ذوالحجہ جمعرات 29 مئی جبکہ عیدالاضحی ہفتہ 7 جون کو ہو گی۔
جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ نیا چاند منگل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 2 منٹ پر پیدا ہو گا۔ 29 ذوالقعد یعنی منگل 27 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 12 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔
دوسری جانب چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ جو کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے وہ پاکستان بھر میں 6 ڈگری ہو گا۔
ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں کمی
تیسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے وہ اگرچہ کراچی میں 35 منٹ ، جیوانی میں 37 منٹ ، لاہور میں 39 منٹ ، کوئٹہ میں 40 منٹ ، پشاور ، اسلام آباد ، مظفر آباد اور چارسدہ میں 42 منٹ جبکہ گلگت میں 44 منٹ ہو گا ۔
چاند کی عمر کم اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ بھی چونکہ کم ہو گا اس لئے پاکستان کے کسی بھی علاقے میں مطلع انتہائی صاف ہونے کے باوجود منگل 27 مئی 2025 کی شام ہلال کی رویت ننگی آنکھ تو درکنار، ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں ہے۔
