خطے میں رابطہ کاری اوراقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے زیراہتمام وسط ایشیائی ممالک کے ادارے کئیریک(CAREC) انسٹی ٹیوٹ کی پانچویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد 29 اور 30 مئی کو اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے۔
دو روزہ کانفرنس میں تفصیلی سیشنز،پینل ڈسکسشنزاور افتتاحی اور اختتامی سیشنز ہوں گے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع کئیریک رابطہ کاری۔ تجارت اورتجارتی سہولیات ہے۔
جس میں وسط ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ریسرچ سکالرز،ماہرین تجارت اور حکومتی زعماء اس خطے میں اقتصادی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے،ذرائع آمدورفت کے فروغ اورتجارتی سہولیات بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
کانفرنس کا ایک اور مقصد کئیریک اور باقی دنیا کے شراکت داروں کو اعلی معیار کی تحقیقی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ پانچویں سالانہ کانفرنس میں رکن ممالک میں تعاون بڑھانا، گرین انفراسٹرکچر کا فروغ، وسط ایشیا اور جنوب ایشیائی ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور تجارت کو آسان بنانے پر بھی بات ہوگی۔
اس سال کانفرنس کا انعقاد اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB)، پاکستان سنگل ونڈو (PSW)، یونیورسٹی آف سرگودھا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین (IRU)، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE)، منزل پاکستان، ڈویلپمنٹ الٹرنیٹوز، ان کارپوریشن (DAI)، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (Freights International Policy) اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
