ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہو گا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عیدالاضحی کے چاند کی رویت کے لئے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کریں گی۔
دوسری جانب اسپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں،کیونکہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔
جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
