ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران اب تک 2.652ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.649ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.447ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.202ارب ڈالرریکارڈکیا گیا۔
بابر اور رضوان کو کچھ چیزوں میں بہتری کی ضرورت ہے،ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم
گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 13.997ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.607ارب ڈالرتھا۔
جاری مالی سال کے آغازسے لےکراب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر2.057ارب ڈالراوربینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 595ملین ڈالرکااضافہ ہوا ہے۔
