اوورسیزایمپلا ئمنٹ کارپوریشن اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ معاہدے سے روزگار کے مواقع اور ویزہ امور میں آسانی ہو گی ،معاہدے کےتحت کورین اور جرمن زبان بھی سکھائی جائے گی۔
سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3آپریشنز، 9خوارج مارے گئے
بے روز گار افراد کو مختلف ہنر بھی سکھائے جائیں گے ،نیوٹیک سمیت مختلف اداروں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائےگا۔
ایک ہی چھت تلے ٹریننگ ، سرٹیفکیشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ،دنیا بھرمیں ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کیلئے معاہدہ اہمیت کا حامل ہے۔