وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر حیران ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کی طرف گامزن ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمداورنگزیب نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے, ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پرمثبت اثرات ہوئے ہیں۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاپاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر ترکیے کی حکومت اور عوام سے دلی اظہارتشکر
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ انرجی سیکٹر، ٹیکس نظام، پنشن اورتوانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، سول اور ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاشی ترقی کیلئے ٹرانسفارمیشن ضروری ہے، حکومت معاشی ترقی کا مستحکم حل چاہتی ہے.
