وزیراعظم شہبازشریف ترکیے کے 2روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں،ترک صدارتی محل آمد پر صدر طیب ایردوان نے وزیراعظم شہبازشریف کااستقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔
محکمہ جنگلات پنجاب میں اجرتوں کی ادائیگی کیلئے جدیدبرانچ لیس بینکاری نظام نافذ
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر،اسحاق ڈار، عطاتارڑ اور طارق فاطمی پاکستانی وفد کا حصہ ہیں،ترکیے کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور وزیرقومی دفاع یاسر گلر بھی موجودتھے۔
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان گہرے ،تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی،دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور کابھی جائز ہ لیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور ترکیے تعلقات مشترکہ اقدار،باہمی احترام اور ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ویژن پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر ترکیے کی حکومت اور عوام سے دلی اظہارتشکر کیا،وزیراعظم نے ترکیے کے اصولی مؤقف ،پاکستان کیلئے ترک عوام کی نیک خواہشات ،حمایت کو سراہا۔
سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3آپریشنز، 9خوارج مارے گئے
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے ترک عوام کی نیک خواہشات،حمایت پاکستان کے لیے باعث اطمینان ہے۔انہوں نے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ منصوبوں اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ قابل تجدید توانائی،دفاعی پیداوار ،زراعت سمیت دیگر شعبے باہمی دلچسپی کے حامل ہیں،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات،اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 10ویں اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،ملاقات میں باہمی تجارت کو سالانہ 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور آبادی تک امدادی سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ کیا،علاقائی امن، استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئےملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
