لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر تیسری بار پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا۔
لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ، جو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
محکمہ جنگلات پنجاب میں اجرتوں کی ادائیگی کیلئے جدیدبرانچ لیس بینکاری نظام نافذ
کوشال پریرا نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،محمد نعیم 46اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے،سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 201 رنز بنائے ، حسن نواز نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4چھکے،8چوکے شامل تھے،اویشکا 29،فہیم اشرف 28،رائیلی اور چندی مل نے 22،22 رنز بنائے۔
موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی،مفتاح اسماعیل
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے4اوور میں 24 رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،حارث رؤف اورسلمان مرزانے 2،2وکٹیں لیں،سکندرضا اوررشاد حسین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
ٹاس کس نے جیتا؟
قلندرز پی ایس ایل 10فائنل میچ کا ٹاس ہار گئی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ بورڈ پر اچھا ٹوٹل لگانے کی کوشش کریں گے،اگر بڑا ہدف ہوتو مخالف ٹیم پر دباؤ پر ہوتا ہے۔
جعلی چیونگم بنانے والا یونٹ پکڑلیا گیا،1800کلو امپورٹڈبرانڈکی جعلی پیکنگ ضبط
لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھی گیم کامظاہرہ کریں،پرفارمنس اچھی رہی، خود کو بہتر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
لاہور نے ہمیشہ سپورٹ کیا، امید ہے سپورٹ کرتے رہیں گے، ہماری ٹیم میں تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔
