اداکارہ و ماڈل حرا سومرو نے کہا ہے کہ لوگ انہیں تیز سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ بہت معصوم ہیں۔
اداکارہ وماڈل حرا سومرو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی سب سے اچھی خوبی صاف گوئی ہے جبکہ سب سے بری بات ان کا جلدی جذباتی ہو جانا اورغصے میں آنا ہے۔
شوہر نے وزن بڑھنے پر چھوڑنے کی دھمکی دی ہے، مہرالنسا اقبال
ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہرانہیں ضدی کہتے ہیں جبکہ خود بہت چالاک ہیں، خدا کی قسم شوبزانڈسٹری میں کام کرنا صرف شوق ہے کوئی اوروجہ نہیں۔
انہوں نے مردوں کو مشورہ دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مرد بہت سمجھدارہوتے ہیں البتہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ پریشان نہ ہوں اور خوش رہیں کیونکہ شادی شدہ خواتین تو ویسے ہی خوش ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے کراچی کنگزکوسپورٹ کرتی تھیں لیکن اب لگتا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل جیتے گی۔
