نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گفتگو خوشگوارماحول میں ہوئی، جس میں اقتصادی، توانائی، سرمایہ کاری اور علاقائی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی، دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں اورسفارتی روابط کو مزید وسعت دینے پربھی اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ رابطہ دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔
