پی ایس ایل فائنل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن نواز انجری کا شکار ہو گئے۔
فائنل سے قبل جارح مزاج بیٹر حسن نو از وارم اپ سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔ پریکٹس کے دوران ان کا پاؤں مڑ گیا۔
پی ایس ایل ایک مضبوط برانڈ بن چکا ہے، فائنل جیت کر لاہوریوں کو تحفہ دینگے، مالک لاہور قلندرز
انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کے ترجمان اعظم خان کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ معمولی تھی، وہ فائنل میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
