لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک مضبوط اور کامیاب برانڈ بن چکا ہے، جسے بنانے میں تمام فرنچائززاور پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشترکہ کردار ہے۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں ایک اچھی ٹیم کے خلاف سخت مقابلہ متوقع ہے مگرہم پرزم ہیں کہ جیت کر لاہوریوں کو ایک یادگار تحفہ دیں گے۔
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے محمد نعیم، سلمان مرزا سمیت کئی نوجوان کرکٹرزکومتعارف کرایا جو آج قومی منظرنامے پرموجود ہیں، جب کسی کھلاڑی پر اعتماد کیا جائے تو وہ میدان میں اپنا ٹیلنٹ ضرور دکھاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام فرنچائززنے پی سی بی کو تحریری طورپریقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔
