وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ طلبہ کوبہترین اورجدید ترین لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں، طلبہ کا حق دینے کےلیے ہربارآنا پڑا توبھی آؤں گی۔
وزیرا اعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران چھوٹے بچوں کے نصاب میں اے آئی کی جدید تعلیم شامل کرنے اور اسکالرشپ کو30 ہزارسے بڑھا کر50 ہزارروپے کرنے کا اعلان کیا۔
پنجاب میں8سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں 8 ماہ میں نوازشریف فلائی اوور بنایا اوراب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تکمیل کے مراحل میں ہے۔
مریم نواز نے 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے جو کچھ کیا وہی سب کچھ دہشت گرد اورملک دشمن کرتا ہے، 9 مئی اور بھارت کے اقدامات میں زیادہ فرق نہیں ہے۔
انہوں نے بھارت کے خلاف حاصل کردہ عظیم فتح پر افواج پاکستان ،حکومت اورعوام کو مبارکبادی دی اور کہا کہ للہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطافرمائی ہے۔
