سپریم کورٹ میں سزائے موت کے 238 مقدمات نمٹا دیئے گئے جس کے بعد سپریم کورٹ میں سزائے موت کے کیسز 454 سے کم ہوکر 216 رہ گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق صرف 7 ماہ میں 52 فیصد سزائے موت کی اپیلیں نمٹا دی گئیں،گزشتہ سال اسی عرصے میں صرف 26 اپیلوں کا فیصلہ ہوا تھا،سزائے موت کے مقدمات کیلئے 3 خصوصی بینچ قائم کیے گئے۔
خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا ہونا مشکل ہے،اورنگزیب خان
ججز نے عدالتی اوقات سے زیادہ دیر تک سماعتیں کیں،2024میں دائر تمام سزائے موت کی اپیلوں کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
اگلا مرحلہ عمر قید کے مقدمات کی ترجیحی سماعت کا ہوگا،دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کے مقدمات پہلے نمٹائے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
سپریم کورٹ وکلا، استغاثہ، جیل حکام اور اہلخانہ کے تعاون کو سراہتی ہے۔
