معروف اداکارہ نیلم منیر نےکہا ہے کہ ہندوتوا نظریے کے ذریعے بی جے پی بھارت کو اندرسے کھوکھلا کررہی ہے۔
معروف اداکارہ نیلم منیرنے مودی کے پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈے پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت پاکستان کے خلاف منفی مہم چلا کراپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش
انہوں نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کی بہادر افواج اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر فخر کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ’بنیان مرصوص‘ جیسے جذبے کو قوم کا فخرقراردیا اورکہا کہ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
