امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن بڑی انا ئیں اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
امریکی صدرٹرمپ نے اوول آفس میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “میرا خیال ہے کچھ ہونے والا ہے اگر نہ ہوا تو میں مذاکرات سے پیچھے ہٹ جاؤں گا۔”
پیوٹن سے گفتگو بہت مثبت رہی،روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات فوری شروع ہوں گے،ٹرمپ
انہوں نے روس یوکرین تنازع کو “موت کا پھندا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل یورپ کا مسئلہ تھا اورامریکا کو اس میں نہیں الجھنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کو واشنگٹن کی مالی امداد پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ میری جنگ نہیں، میرے خیال میں ولادیمیر پیوٹن اور وولودومیر زیلنسکی دونوں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر ایسا نہ لگا تو وہ اپنی حمایت واپس لے لیں گے۔

