اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی ٰکےموقع پر’’گو کیش لیس‘‘مہم کاآغازکردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مہم کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کافروغ اورمویشی منڈیوں میں نقدلین دین پرانحصارکم کرناہے،یہ اسٹریٹجک اقدام باضابطہ طور پر شروع کردیا گیا ہے جس کا اختتام 6 جون یا عید کی رات تک ہوگا۔
پیوٹن سے گفتگو بہت مثبت رہی،روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات فوری شروع ہوں گے،ٹرمپ
مقصد ملک بھرمیں 54نامزدمویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو ہموار کرناہے،ان مویشی منڈیوں کے اندر، ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو مختلف لین دین کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے۔
اس مدت کے دوران تاجروں اور خریداروں دونوں کی مدد کے لیےاسٹیٹ بینک نے عارضی طور پر لین دین کی حدیں بڑھا دی ہیں جو 19 مئی سے 15 جون 2025 تک لاگو ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 4 سالہ ایل ایل بی پروگرام کی منظوری دیدی
برانچ لیس بینکنگ لیول-1 اکاؤنٹس، آسان اکاؤنٹ/آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور مرچنٹ اکاؤنٹس میں یومیہ لین دین کی حدیں ختم کر دی گئی ہیں اور ماہانہ حد کو بڑھا کر 5,000,000 کر دیا گیا ہے۔
