اے این ایف کی8کارروائیوں میں خاتون سمیت14ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک بھر میں 8 مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 245.15 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 1.100 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا۔

کراچی اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کا ری ہیب سینٹر پرحملہ

گڈو چوک حیدر آباد اورپیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 1 کلو افیون اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پربیرون ملک جانیوالے 3 مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد جبکہ اسلام آباد ٹول پلازہ پرگاڑی سے 139 کلو افیون اور45 کلومنشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حب میں مسافر بس سے 7 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد، خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتار، کوئٹہ بلیلی کے مقام پرگاڑی سے 30 کلوافیون برآمد کرکے ملزم کوحراست میں لےلیا ایک اورکارروائی میں 20 کلو افیون برآمد کی گئی۔

دریا خان پل، بھکر روڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 600 گرام آئس برآمد کی، گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔


متعلقہ خبریں