ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ بنیان مرصوص اور مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قرارداد وں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا،انہوں نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم بھی ظاہر کیا۔
اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی ہماری سالمیت اور خودمختاری پرحملہ کرے گا اسے ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی
پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں ،سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی،اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔
امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں،بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دیکر کشمیریوں کوہراساں کر رہا ہے۔
