معروف اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔
معروف اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان اداکارہ کے نام سے شیئر کیا جس پرسوشل میڈیا پرملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘میں تاریخی کامیابی،نامور شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
انہوں نے کہا کہ میرا ایکس (ٹوئٹر) پرکوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے اورانکے نام سے بنائے گئے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں، مداحوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنیوالے غیرمصدقہ بیانات اورمواد پریقین نہ کریں۔
انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ہی مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اوران کے نام سے چلنے والے دیگر پلیٹ فارمزسے کوئی تعلق نہیں۔
