اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا۔ اور ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ ہم نے کہا سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں۔ سارا دن سفارتی کوششیں چل رہی تھیں جس کے بعد اب سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پھر جارحیت کی تو پاکستان کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، رانا ثناء اللہ
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کو ردعمل بھی باوقار انداز میں دیا۔ پاکستان نے ہمیشہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔