وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی زمین اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زمین اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ ا سکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے، اپنی زمین اپنا گھرپروگرام کے تحت بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض حاصل کرسکیں گے، پہلے مرحلے میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اوررینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔

آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے، مریم نواز

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2000 لوگوں کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی نواز شریف کا ویژن ہے، چھ ماہ کی قلیل مدت میں تقریباً 34 ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزارگھر مکمل بھی ہو چکے ہیں۔

منصوبے کے لئے آسان ترین قسط اورتین ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے، قرضوں کی واپسی بھی شروع ہوچکی ہے، اپنے گھر سے تحفظ کا احساس ملتا ہے، عام آدمی کے لیے گھر کا حصول بہت مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سے 10مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں