سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگانا بھارت کا پرانہ وطیرہ ہے،پہلگام واقعہ کا بینی فشری کون ہے؟پاکستان نہیں چاہتاکہ خطے میں کوئی لڑائی ہو۔
مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل،یوٹیوب چینل بلاک کردیا
پورا خطہ تشویش ناک صورتحال سے گزر رہاہے ،اکھنڈ بھارت کے حامیوں کو اپنی سوچ پر نظرثانی کرنی چاہیے ،اکھنڈ بھارت کے حامی کشمیریوں کے پاکستان سے رشتے کو کمزور نہیں کر سکے۔
اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو اس کا بھرپور جواب دیاجائےگا،تعلیم کے شعبے میں ماہر ین تعلیم کو اہمیت دینا ضروری ہے،اسکولز میں ہماری زبان اور کلچر سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔
