اسلام آباد،غیرملکی مہمان کی آمد کے پیش نظرسری نگر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک ٹریفک کی روانی میں وقتی تعطل متوقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سفر میں آسانی فراہم کرنے کے لئے متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں، ایف 6 اور ایف 7 سیکٹر کی جانب جانے والے شہری ایچ 8 انڈرپاس استعمال کریں۔
سیکٹر آئی اور ایچ میں جانے والوں کو راولپنڈی پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفرکے دوران کم از کم 20 منٹ کا اضافی وقت رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچا جا سکے، شہریوں کی رہنمائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔
