ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 7 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 203 رنز ہدف دیا۔
فخرزمان نے پی ایس ایل میں نصف سنچریوں کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا
پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 203 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 18.4 اوورز پر 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اسلام آباد کی جانب سے اوپنرز نے ایک بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ کولن منرو 48 رنز بنانے کامیاب ہوئے۔
اننگز کے آخری اوورزمیں حیدرعلی اورہولڈر کا بلا بھی خوب رن اگلا، دونوں نے بالترتیب 33 اور 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ملتان کے جورڈن نے دو جب کہ ولی، حسنین، عبید اور اسامہ میرنے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔
پنجاب کنگز نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی
ملتان کی جانب سے محمد رضوان 38 ، عثمان خان 31 اور افتخار احمد 32رنز بنا سکے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم نے 2 شکار کئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لگاتار3 میچ میں فتح حاصل کررکھی ہےاورایونٹ میں 6 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پر ہے دوسری طرف ملتان سلطانزاب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
