کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی نے کہا ہے کہ بابراعظم ہماری پروڈکٹ ہے اسے وقت دینا چاہیے، اسکوہم لوگوں نے ہی کنگ بنایا اور ہم لوگ اسکے پیچھے ہیں۔
کراچی کنگزکے نائب کپتان حسن علی نے میچ ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم بیسٹ تھا، بیسٹ ہے اورمشکل وقت سے ضرورنکلے گا۔
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے ہرا دیا
پہلا میچ اچھا کھیلے، دوسرا میچ اچھا نہیں کھیلے، ڈیوڈ وارنراورجیمز ونس کے آؤٹ ہونے کے بعد ہم دباؤ میں آگئے، پارٹنرشپ نہیں بن سکی جو ناکامی کی وجہ بنی۔
خوشدل شاہ پہلے میچ میں اچھا کھیلے، آج انکی پارٹنر شپ نہیں بن سکی، تماشائیوں اسٹیڈیم لانے کیلئے فرنچائززکو بھی اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔
تنقید کرنا بری بات نہیں لیکن پرسنل نہیں ہونا چاہیے، بطورپروفیشنل ہمیں بھی اس طرح کی تنقید سے افسوس ہوتا ہے، تنقید برائے اصلاح ہوتو ہمیں کوئی افسوس نہیں ہوتا۔
