وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قراردیا گیا،پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پازیٹو سے بی نیگٹو کردی گئی جو خوش آئند ہے،فچ ریٹنگ سے حکومتی معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،اوورسیز پاکستانیوں نے مارچ میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجیں،بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔
وزیراعظم کااوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کااعلان
حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے،عالمی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کاپاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے،حکومت معاشی اصلاحات اور معاشی استحکام کا سفرجاری رکھے گی۔
آئندہ وقت میں معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا،ملکی معیشت کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں اصلاحاتی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔
